یوکرائن کے مشرقی علاقے ڈونٹسک کے مقام 'وولنو واکا'میں مسافر بس ایک فوجی چیک پوسٹ کے قریب سے گزر رہی تھی کہ اس پر ایک میزائل آ گرا،میزائل حملے کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہوگئے یوکرائنی صدر پیٹروپوروشنکو نے الزام روس نواز علیحدگی پسندوں پر عائد کرتے ہوئے ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔جبکہ علیحدگی پسندوں کے ایک ترجمان نے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے،،بس پر ہونے والا یہ حملہ یوکرائن کی حکومت اورعلیحدگی پسندوں کے درمیان گزشتہ ستمبر میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے لیے ایک اور بڑا دھچکا ہے۔