پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے امریکی مے ویدر مقابلے کا چیلنج دے دیا ۔کہتے ہیں حریف پانچ روز تک سوچ لیں کہ مقابلہ کر بھی سکتے ہیں یا نہیں ۔ امریکی باکسر اب تک کھیلے گئے تمام سنتالیس مقابلوں میں ناقابل شکست ہیں

لاس ویگاس میں امریکی باکسر الیگزینڈر کو ناکوں چنے چبوانے والے عامر خان نے اس  سال  اپنا پہلا شکار مے ویدر کو چنا ہے۔عامر کا کہنا ہے  حریف باکسر کے تمام مطالبات پورے کر دیئے ہیں اب  خواہش ہے کہ مے ویدر ان سے مقابلے کی ہمت کریں ۔کنگ خان نے کہا امریکی حریف ان سے بچنا چاہ رہے ہیں اور مقابلہ کی طرف آتے دکھائی نہیں دے رہے ۔ عامر کا کہنا تھا انہوں نے ہمیشہ اپنے سے زیادہ خطرناک باکسرز سے فائٹ کی۔اور اب بھی  مے ویدر کو فیصلہ کرنے کیلئے پانچ دن کا وقت  دے رہے ہیں تاکہ وہ  فائٹ کیلئے اپنی ٹریننگ شروع کرسکیںامریکی باکسر مے ویدر اب تک کھیلے گئے تمام سنتالیس مقابلوں میں ناقابل شکست ہیں ۔مے ویدر نے عامر کو کہا تھا کہ وہ پہلے ویلٹر ویٹ فائٹ لڑٰیں اور  ڈٖویژن کے سب سے اچھے باکسر کو ہرائیں پھر ان سے مقابلے کی سوچیں


ای پیپر دی نیشن