وفاقی وزیرتجارت خرم دستگیرخان نےکہا ہےکہ وزارت تجارت سرگودھا میں کینوکی برآمد کیلئے کسٹمزسٹیشن قائم کرے گی،

Jan 14, 2015 | 19:11

 سرگودھا چیمبرآف کامرس کے عہدیداروں اور کینوکےبرآمدکنندگان سےملاقات میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سرگودھا میں کسٹمزسٹیشن کےقیام سےکینو کےعلاوہ دوسری مصنوعات کی برآمد میں بھی خاطرخواہ اضافہ ہوگا،بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام سےبھی برآمدات بڑھیں گی۔ سرگودھا میں کسٹمز اسٹیشن کے قیام کیلئے وزارت تجارت تمام متعلقہ محکموں سےبات چیت کا عمل تیزکرے گی،وفاقی وزیرنےکہا کہ بیرون ممالک تجارتی نمائشوں میں کینوکےبرآمدکنندگان کی نمائندگی اورکینوکی تشہیر میں اضافہ کیا جائےگا۔ وفد نے وفاقی وزیرکوبتایا کہ  کسٹمزسٹیشن کیلئے پاکستان ریلوے نےسرگودھا میں میٹھا لکھ سٹیشن پردس ایکڑزمین لیزپردینے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں