بھارتی سپریم کورٹ کا چنئی میں بیل دوڑانے کے خلاف حکم امتناعی

Jan 14, 2016

چنئی (نیٹ نیوز) بھارتی سپریم کورٹ نے جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کے مطالبہ پر جنوبی ریاست تامل ناڈو میں بیلوں کی دوڑ کے صدیوں پرانے میلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا ہے۔ بھارتی حکومت نے 2014 میںاس میلے پر پابندی عائد کی تھی لیکن بعد میں اس پابندی کو واپس لے لیا گیا۔ پیپل فار دی آتھیکل ٹریٹمنٹ آف اینیملز (پی ای ٹی اے) اور دیگرتنظیموں کے نمائندوںکا کہنا ہے کہ میلے کے دوران جانوروں سے ظالمانہ سلوک کیا جاتا ہے۔ انہیں نشہ آور مشروبات پلائی جاتی ہیں ان کی آنکھوں میں مرچیںڈالی جاتی ہیں اور ان کی دم تکلیف دہ طریقہ سے توڑ دی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ تامل ناڈو کی وزیراعلیٰ جے للیتا جیارام نے وزیراعظم کو ایک خط میں اس میلے پر پابندی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں