ماسکو (نیٹ نیوز) روس کے ولادیمیر پیوٹن نے جرمن چانسلر اینگلا مرکل سے کئی برس قبل پیش آنے والے واقعے پر معافی مانگ لی ہے۔ جرمن میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے پیوٹن نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ 2007 میں اینگلا مرکل سے ان کی پہلی ملاقات ہوئی تو اس موقع پر ان کا پالتو کتا بھی موجود تھا جس سے اینگلا کافی خوفزدہ ہو گئی تھیں۔ پیوٹن نے کہاکہ انہیں اس بات کا قطعی علم نہیں تھا کہ جرمن چانسلر کتوں سے ڈرتی ہیں اور نہ ہی ان کا مقصد انہیں خوفزدہ کرنا تھا۔ واضح رہے کہ 2007 میں روسی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں اینگلا مارکل روسی صدر سے ملاقات کے دوران کتے کی موجودگی سے ڈری اور سہمی دکھائی دے رہی تھیں۔