مون گارڈن کیس، 10 کروڑ اکٹھے کرنے کیلئے مہلت دی جائے: مالک، سپریم کورٹ نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی

Jan 14, 2016

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے مون گارڈن کے مالک کی استدعا پر مزید مہلت فراہم کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔ مون گارڈن کے مالک عبدالرزاق خاموش نے پانچ کروڑ روپے زر ضمانت اور پانچ کروڑ روپے بنک گارنٹی جمع کرانے کیلئے مون گارڈن کے فلیٹ بیچ کر رقم اکٹھی کرنے کی استدعا کی۔ دوران سماعت ایڈووکیٹ کی عدم موجودگی کے باعث التواء کی درخواست پیش کی گئی۔ عبدالرزاق خاموش نے کہا عدالت نے (پانچ نقد اور پانچ بنک ڈرافٹ) دس کروڑ روپے بطور ضمانت جمع کرانے کا حکم دیا تھا تاہم فوری طور پر اتنی رقم کا بندوبست نہیں ہو سکتا۔

مزیدخبریں