سی پی این ای کی طرف سے اسلام آباد کے دفترپر حملے کی شدید مذمت

Jan 14, 2016

کراچی ( پ ر) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر مجیب الرحمان شامی اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک نے اے آر وائی کے اسلام آباد دفتر پر دستی بم اور فائرنگ کے واقعے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پی این ای ملک میں میڈیا ہاوئسز کو لاحق سکیورٹی خدشات کے متعلق مسلسل اپنے تحفظات کا اظہار کرتی آئی ہے۔ داعش افغانستان کا اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنا میڈیا ہاوئسز اور صحافیوں کے تحفظ اور آزادی صحافت کے حوالے سے حکومت کی فوری توجہ کا متقاضی ہے ۔

مزیدخبریں