ترقیاتی بجٹ محکموں کی کارکردگی سے مشروط کر دیا: وزیر خزانہ پنجاب

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشانے کہا کہ ترقیاتی بجٹ کا اجراء محکموں کی کارکردگی اور ان کے منصوبوں کی آئوٹ پٹ سے مشروط ہو گا -انہوں نے اس امر کا اظہار گزشتہ روز فسکل مانیٹرنگ کمیٹی کے دوسر ے سہ ماہی اجلاس کی صدارت کے دوران کیا ہے۔ اجلاس میں صحت ،تعلیم ،ٹرانسپورٹ ،آبپاشی ،خوراک ،لیبر ،وویمن ڈویلپمنٹ اور پاپولیشن سمیت دیگر تمام محکموں کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد رواں مالی سال میں بجٹ کے اہداف کی ذیل میں جمع ہونے والی رقوم کی وصولی،آمدن اور اخراجات کے مابین توزان کا جائزہ تھا۔ 

ای پیپر دی نیشن