اسلام آباد (آن لائن) قومی ترانے کے خالق، نامور شاعر ابوالاثر حفیظ جالندھری کا 116واں یوم پیدائش آ ج منایا جائے گا۔ اس دن کے حوالے سے مسلم لیگ، دیگر جماعتوں اور تنظیموںکے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین حفیظ جالندھری کی ادبی و ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ ابوالاثر حفیظ جالندھری 14جنوری 1900ءکو بھارت کے علاقہ جالندھر میں پیدا ہوئے تھے۔ علاوہ ازیں اردو ادب کے منفرد شاعر احمد فراز کا 85واں یوم پیدائش بھی آج منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں ملک بھر کے ادبی حلقوں میںمختلف تقریبات ہونگی جن میں ان کے مداح سالگرہ کے کیک کاٹیں گے جبکہ مقررین احمد فراز کی شاعری اور ان کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔