کراچی میں پولیس سیاسی، وہاں فوج کی ضرورت ہے: عمران

اسلام آباد/ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ خصوصی رپورٹر) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں پولیس سیاسی ہے، وہاں فوج کی ضرورت ہے، حکومت کے مطابق داعش کا کوئی وجود نہیں۔ فورسز، خیبر پی کے پولیس کے باعث 87 فیصد دہشت گردی کم ہوگئی۔ عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ قوم کو 1990ءکی دہائی میں دھکیلا جا رہا ہے۔ موجودہ اقتصادی صورتحال سب سے زیادہ مایوس کن ہے۔ حکومت تمام اقتصادی وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی اور پارٹی چیئرمین عمران خان کے درمیان گزشتہ روز ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تسنیم نورانی نے پارٹی الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے پارٹی چیئرمین کو متعدد تجاویز پیش کی ہیں تاکہ الیکشن کو شفاف تر بنایا جا سکے۔ معلوم ہوا ہے کہ اگلے چند روز میں تسنیم نورانی لاہور کا دورہ کرینگے اور ممبر سازی کا جائزہ لیں گے۔ این این آئی کے مطابق عمران نے تحریک انصاف الیکشن کمیٹی ارکان کے ہمراہ پارٹی الیکشن کمشن کا دورہ کیا۔
عمران خان

ای پیپر دی نیشن