گیس لوڈشیڈنگ اور پریشرکی کمی خواتین کیلئے کھانا پکانا ناممکن ہوگیا

Jan 14, 2017

لاہور(لیڈی رپورٹر)سردی کی شدت میںاضافے کے ساتھ ہی صوبائی دارالحکومت لاہور میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشرکی کمی خواتین کیلئے اپنی شدید مشکلات کا سامنا رہا سلنڈرکابندوبست کرنایابجلی کاہیٹرڈھونڈتے پھرناآسان نہیں مگر خواتین کی اکثریت کادن اسی تگ ودومیں گرزرجاتاہے ۔ شدید سردی میں شیرخواربچوںاوربزرگوںکیلئے گرم پانی کاانتظام، ہیٹرکی جگہ کوئلوںوالی انگیٹھی جلانے کی خاطر پورے گھرکادھوئیںسے بھرجانامعمول بن گیاہے۔ گزشتہ روزنوائے وقت سروے میں ٹاو¿ن شپ اور گرین ٹاو¿ن کی رہائشی طیبہ، نازیہ، عظمی، نسرین اوررضیہ نے بتایاکہ سارادن گیس کے انتظارمیں گزرجاتاہے سلنڈر پرکوکنگ کرتے ہوئے ڈرلگتاہے گزشتہ برس ہمارے کچن میں اس سے آگ بھڑک اٹھی تھی اورلکڑیاںجلانی نہیں آتیں۔ وحدت کالونی اور اقبال ٹاو¿ن کی رہائشی سدرہ، عنبراورنوشین نے بتایاکہ کھانا پکانے کے اوقات میںبھی گیس نہیں آتی لوگوںکے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں بتائیںہم کیاکریں۔

مزیدخبریں