ڈھاکہ (صباح نیوز)سرحدوں پر دہشت گردی کی عادی بھارتی فوج کے ہاتھوں بنگلادیشی شہریوں کی اموات میں اضافہ ہوا تو حسینہ واجد نے فوج کے دباﺅ پر معاملہ مودی کے سامنے اٹھانے کا اعلان کردیا۔ھارت نواز پالیسی اور شہریوں کی اموات پر مسلسل خاموشی سے بنگلا دیشی فوج میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
جس کے باعث بنگلادیشی فوج کے دبا پر بھارت شیخ حسینہ نے فروری 2017ءمیں نئی دہلی کے دورے کے دوران معاملہ نریندر مودی کےساتھ اٹھانے کااعلان کردیا۔بنگلہ دیش کے سیاسی مبصرین کے مطابق بھارت نے بنگلادیش اور دیگرپڑوسی ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت بڑھادی ہے ۔ واضح رہے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس 2000ءسے اب تک ایک ہزار 55بے گناہ بنگلادیشی شہریوں کو قتل کرچکی ہے۔
حسینہ /مودی