اہلیہ نے کہا گیس لوڈشیڈنگ پر سینٹ میں آواز اٹھانا‘ پھر گھر آنا: سینیٹر متحدہ میاں عتیق بے فکر ہوجائیں کچھ نہیں کہیں گی: چیئرمین

Jan 14, 2017

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) گیس کی شدید نوعیت کی لوڈشیڈنگ سے ارکان پارلیمنٹ کی گھریلو زندگی بھی متاثر ہونے لگی۔ ایم کیو ایم کے سینیٹر میاں عتیق نے سینٹ میں اپنے خطاب میں بیوی سے دن رات جھگڑے کی کہانی سناتے ہوئے بتایا بیوی نے خبردار کیا ہے سینٹ میں گیس لوڈشیڈنگ پر آواز اٹھانا پھر گھر آنا۔ چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے تسلی دی کہ بے فکر ہوجائیں، اہلیہ کچھ نہیں کہیں گی۔

مزیدخبریں