پاک فضائیہ نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے بھر پور کردار ادا کیا: سہیل امان

اسلام آباد(آن لائن) ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ پر فخر ہے جس نے پاکستان کا پرچم ہمیشہ بلند رکھا، ضرب عضب میں دہشتگردوں کی کمر توڑ دی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے میں بھرپور کردار ادا کیا، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اسلام آباد کے پی اے ایف نور خان ایئر بیس میں ٹرانسپورٹ کنورژن کو اس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا، ترجمان ایئرفورس کے مطابق ایئر چیف سہیل امان نے کہا کہ پاک فضائیہ نے پیشہ وارانہ مہارت میں قابل رشک تاریخ رکھتی ہے، جس کا شمار دنیا کی بہترین فضائی افواج میں ہوتا ہے۔ ایئر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں پیشہ وارانہ مہارت کے ذریعے ملک دشمن عناصر کی کمر توڑ دی اور سیلاب سمیت ہنگامی حالات سے نمٹنے میں بھرپور کردار ادا کر کے پاکستان کے پرچم کو ہمیشہ بلند رکھا۔ ترجمان ایئر فورس نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے اس موقع پر 37گریجوایٹس میں ٹرافیاں اور اسناد بھی تقسیم کیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...