عمران خان پختونوں سے معافی مانگیں‘ احتساب کمشن ختم کریں: ضیاء آفریدی

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر اور ایم پی اے ضیاء اللہ آفریدی ایک بار پھر احتساب کمشن اور عمران خان کے خلاف پھٹ پڑے، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پختون لوگوں اور سینئر افسران سے معافی مانگیں، احتساب کمشن کو ختم کریں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا عمران خان کی گڈ گورننس نے صوبے کو تیس سال پیچھے دھکیل دیا ہے، وہ مجھ سمیت پختونوں اور سینئر افسران سے معافی مانگیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکن احتساب کمشن کے سامنے دھرنا دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن