مودی کی سی پیک کے خلاف سازشوں ، پانی بند کرنے کی دھمکیوں پر خاموش نہیں رہیں گے: جماعتہ الدعوۃ کی کشمیر کانفرنس

Jan 14, 2017

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) مذہبی، سیاسی و کشمیری جماعتوں کے قائدین، جید علماء کرام و دانشور حضرات نے جماعۃ الدعوۃ کی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی سی پیک کے خلاف سازشیں اور پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکیاں دے گا تو ہم بھی خاموش نہیں رہیں گے۔ بھارتی سازشوں کو متحد ہو کر ناکام اور بلوچستان کے حقوق کی ملک بھر میں آواز اٹھائیں گے۔ آزاد ی کشمیر کیلئے مظلوم کشمیریوں کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔ پاکستان جماعۃ الدعوۃ کے حوالہ سے بیرونی دبائو قبول کرنے کی بجائے بھارتی سازشوں کا توڑ کرے۔ بھارت کوکشمیر سے فوجیں نکالنے اور مسلمانوں کے باقی علاقے بھی واگزار کرنے کیلئے کردار ادا کیا جائے۔ بھارت پاکستان کا پانی بند کرتا ہے تو پھر دریائوں میں خون بہے گا۔ جنرل (ر) راحیل شریف کے اسلامی فوجی اتحاد کا سربراہ بننے پر امریکہ و یورپ کے پیٹ میں مروڑ کیوں اٹھ رہے ہیں؟ کشمیر، فلسطین جل رہے ہیں، اس آگ کو بھجانے کیلئے پوری امت کو کھڑا ہونا ہو گا۔ اجیت دوول کی بلوچستان میں علیحدگی کی تحریکیں پروان چڑھانے کی سازشیں ناکام ہو گئیں۔ جماعۃ الدعوۃ فرقہ واریت وتشدد کے خاتمہ اور اتحاد و اتفاق کی بنیاد پر قیام پاکستان کے مقاصد پورے کرنے کے لئے تحریک چلا رہی ہے۔ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے۔ 22 کروڑ عوام حافظ محمد سعید کی قیادت میں پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعۃ الدعوۃ حافظ محمد سعید، شاہ زین بگٹی، پیر سید ہارون علی گیلانی، مولانا عبدالعزیز علوی، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، عبداللہ گل، قاری یعقوب شیخ، مولانا سیف اللہ خالد،ڈاکٹر عبدالغفور راشد، سردار ظفر حسین، مولانا محمد یوسف انور، ڈاکٹر طفیل محمد، محمد ضیا مدنی، عبدالستار نورانی، پیپلز پارٹی فیصل آباد کے رہنما ملک محمد سعید ساجد، جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانا سلیم الرحمان، مولانا محمد یونس خلیل، مولانا عبدالرزاق، قاری حنیف بھٹی، مولانا عبدالصمد مظفر، قاری جاوید اختر صدیقی، فیاض احمد نے دھوبی گھاٹ گرائونڈ میں ہونے والی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بعد ازاں حافظ محمد سعید نے نماز جمعہ بھی پڑھائی۔ اس موقع پر مقامی سیاسی و مذہبی شخصیات سمیت تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے ان کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی۔ کشمیر کانفرنس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ شاہ زین بگٹی کی آمد پر بلوچستان سے رشہ کیا لاالہ الااللہ کے نعرے کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے جبکہ حافظ محمد سعید نے شاہ زین بگٹی کوتلوار بھی پیش کی جس پر پاکستان کا پرچم بنا ہوا تھا۔ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ مودی نے ڈھاکہ میں کھڑے ہو کر یہ کہا کہ مشرقی پاکستان کو ہم نے توڑا۔ مودی یہ بیان دے اور حافظ محمد سعید چپ رہے ایسا نہیں ہو سکتا۔ بھارت سن لے اگرتو پانی بند کرے گاتو پھر دریائوں میں خون بہے گا۔ بھارت نے کلبھوشن کو بلوچستان میں بھیجا،اجیت دوول نے علیحدگی کی تحریکیں چلانے کی سازشیں کی۔آج مودی اور اجیت دول کو میں نہیں بلکہ شاہ زین بگٹی جواب دے رہا ہے۔بگٹی قبیلے کے سردار کا کشمیر کانفرنس میں موجود ہونا بھارت کے لئے پیغام ہے، وہاں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔ بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل عام کرے،بچوں کو ذبح کرے اور ہم چپ رہیں ایسا ممکن نہیں ہے۔بھارت کہتا ہے اسلام آباد پر دبائو ڈالو کہ حافظ سعید نہ بولے ایسا نہیں ہو گا،اب یہ آواز لاکھوں کی نہیں بلکہ کروڑوں پاکستانیوں کی آواز ہے۔ بلوچستان سے سازشوں کا خاتمہ اور ترقیاتی منصوبے،پاکستان کو لاالہ الااللہ کا پاکستان بنانے کے لئے عملی لائحہ عمل پیش کریں گے۔ گوادر پورٹ بلوچستان میں بنی،دنیا کے معاشی ڈھانچے کو تبدیل کرنے والے منصوبے سی پیک پر سب سے زیادہ حق بلوچستان کا ہے۔ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔ ہم تھر پارکر میں گئے وہاں کنویں کھودے، لوگ آباد ہوئے،ہم بلوچستان کی بھی خدمت کریں گے۔ میڈیا کے زور پر اب دہشت گردی کے الزامات نہیں چلیں گے، اب فیصلے ہو کر رہیں گے۔اقوام متحدہ کی قراردادیں منوانی ہیں۔لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔اسلام آباد والے تھوڑا سا حوصلہ کریں، سب کی جان چھوٹ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیںدہشت گردی کے طعنے دیئے جا رہے ہیں اور ہم پرپابندیوں کے پروگرام بنائے جا رہے ہیں۔یہ سلسلہ اب نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کا اتحاد بن رہا ہے اور اس کے بنانے میں پاکستان کا بھی کردار ہے، جنرل (ر)راحیل شریف اگر اس کا سربراہ بن رہے ہیں تو امریکہ کی زبانیں بولنے والوں کو مروڑ کیوں اٹھ رہے ہیں؟ یہ قافلہ اب رکنے والا نہیںچلتا رہے گا۔جمہوری وطن پارٹی پاکستان کے چیئرمین شاہ زین بگٹی نے کہا کہ فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ میں اتنا بڑا اجتماع ہے۔اس کا مقصد ہے کہ بھارت کو بتا سکیں کہ کشمیر ی تنہا نہیں ہم ان کے ساتھ ہیں۔افواج پاکستان ان کے ساتھ ہیں۔کشمیر یوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔بلوچستان کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ہمارا رشتہ دین کا ہے اور مضبوط ترین رشتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی نے جب کہا کہ بلوچ عوام ہمیں بلا رہی ہے تو میں نے کائونٹر بیان دیا کہ بلوچ انڈیا کے ساتھ نہیں بلکہ کشمیر کی آزادی کے لئے بلوچستان کے پچاس ہزار نوجوان تیار ہیں جو حافظ محمد سعید کے حکم کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوجب بھی ضرورت ہو گی کشمیر میں پاک فوج سے بھی پہلے بلوچوں کو ساتھ پائیں گے۔ پیر سید ہارون علی گیلانی نے کہا کہ آج مسلمان کمزور ہو چکا ہے، معاہدوں کی بات کی جاتی ہے،ہم نے یو این،شملہ معاہدہ کیا،اوفا میں کشمیر کی بات کی۔ معاہد ہ شکنی کا مرتکب بھارت ہوا ہے، پاکستان نہیں۔ مولانا عبدالعزیز علوی نے کہا کہ جب معرض پاکستان وجود میں آیا اسوقت فیصلہ یہ ہونا چاہئے تھا کہ مسلمانوں کی اکثریتی علاقہ پاکستان کے ساتھ شامل ہو لیکن اغیار نے جو پاکستان کے حق میں نہیں تھے اسے الگ رکھا تا کہ پاکستان مستحکم و مضبوط نہ بنے۔ اس کے باوجود کشمیریوں نے فیصلہ کیا تھا کہ ہمارا الحاق پاکستان کے ساتھ ہو گا۔ بھارت سے کوئی تعلق نہیں۔ سید ضیا ء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ مودی کے خلاف کشمیر کی آزادی کے لئے حافظ محمد سعید کی دعوت پر جیالے پیغام دے رہے ہیں کہ کشمیریوں سے ہمارا ایمان کا رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان نے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ کہا تھا پاکستان سے محبت کا تقاضا ہے کہ کشمیر کو آزاد کروایا جائے۔ عبداللہ گل نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں شکست کے بعد بھارت کو مسکن بنانا چاہتا ہے لیکن کامیاب نہیں ہو گا۔ نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے کنوینئر قاری یعقوب شیخ، جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما مولانا سیف اللہ خالدنے کہا کہ تحریک آزادی جموں کشمیر اسقت عروج پر ہے۔ کشمیری اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں۔نوجوان شہید ہو رہے ہیں اور بوڑھے والدین ان پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ حافظ محمد سعید کی آواز میں آواز ملاتے ہیں۔کشمیر کل بھی ہمارا تھا اور آج بھی ہمارا ہے۔ سردار ظفر حسین نے کہا کہ جماعۃ الدعوۃ کے شکر گزار ہیں جو تکمیل پاکستان اور کشمیر کی آزادی کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔ مولانا محمد یوسف انور نے کہا کہ دھوبی گھاٹ میں کشمیر کانفرنس وقت کی آواز ہے۔ کشمیریوں کے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم ہے اور وہ بھارتی فوج کو للکارتے ہوئے میدان عمل میں ڈٹے ہوئے ہیں۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے رہنماڈاکٹر طفیل محمد،متحدہ علماء پاکستان کے چیئرمین محمد ضیا مدنی،عبدالستار نورانی،پیپلز پارٹی فیصل آباد کے رہنما ملک محمد سعید ساجد،جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانا سلیم الرحمان،چیئرمین بین المزاہب ہم آھنگی فیصل آباد قاری جاوید اختر صدیقی،فیاض احمد، مولانا محمد یونس خلیل،مولانا عبدالرزاق،قاری حنیف بھٹی،مولانا عبدالصمد مظفرنے کہا کہ جماعۃ الدعوۃ مبارکباد کی مستحق ہے کہ اس نے اہل اسلام پر کہیں بھی ہونے والے ظلم پر آواز بلند کی۔ نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم کشمیری مسلمانوں کی عزتوں و حقوق کے تحفظ کیلئے ہم 50 ہزار بلوچ نوجوانوں کو مقبوضہ کشمیر بھجوانے کیلئے تیار ہیں۔ دھوبی گھاٹ میں کشمیر کانفرنس کے موقع پر جماعۃ الدعوۃ کے ایک ہزار سے زائد رضا کاروں نے سکیورٹی اور دیگر انتظامی امور سرانجام دیئے۔ تمام شرکاء کو مکمل جامہ تلاشی کے بعد مرکز میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ خواتین کے لئے الگ پنڈال بنایا گیا تھا۔

مزیدخبریں