ملتان (کرائم رپورٹر) کینٹ کے علاقہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق حساس ادارے کے اہلکار طاہر اور افضل ٹیپو سلطان روڈ پر پیدل جا رہے تھے کہ کار و موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے روک لیا اور مبینہ طور پر اہلکاروں کو اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم مزاحمت کرنے پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دونوں اہلکار زخمی ہو گئے۔ انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس حکام نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے اور ناکہ بندی کروائی گئی تاہم اس بارے کینٹ پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کا مخالفین سے جھگڑا ہوا اور اس دوران وہ معمولی زخمی ہوئے ہیں۔