نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) پاک فوج نے بھارتی خاتون کو تحائف کے ساتھ واپس بھجوا دیا، بھارتی خاتون نے غلطی سے کنٹرول لائن پار کر لی تھی بھارتی اخبار کے مطابق مغربی بنگال کی 55 سالہ خاتون جو ذہنی مریضہ ہے غلطی سے ایل او سی کراس کر کے آزاد کشمیر میں داخل ہوگئی تھی پاک فوج کی جانب سے بھارتی حکام سے رابطہ کیا گیا اور خاتون کو کامان پل کے راستے واپس بھجوا دیا گیا خاتون کو کپڑے، مٹھائی اور دیگر تحائف بھی دیئے گئے۔