چین ایلمونیم کی قیمت کم کر کے امریکی معیشت کو نقصان پہنچا رہا ہے، ٹرمپ کو اقتدار منتقلی کا عرصہ غیر معمولی ہے : اوباما

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر اوباما نے عالمی تجارتی تنظیم میں چین کے خلاف اپنی شکایت میں کہا ہے کہ چین اپنی ایلمونیم کی صنعت کو غیر منصفانہ فوائد مہیا کر رہا ہے۔ وائس آف امریکہ کے مطابق امریکہ نے چین پر الزام لگایا کہ وہ اپنی المونیم کی صنعت کے فروغ کے لیے غیر قانونی طور پر عالمی مارکیٹ میں ایلمونیم کم نرخوں پر فراہم کر رہا ہے جس سے امریکی صنعت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ اوباما انتظامیہ نے چین پر الزام لگایا وہ ایلمونیم کے اپنے صنعت کاروں کو ارزاں قیمتوں پر خام مال کی خرید کے لیے سستے قرضے اور غیر قانونی مالی اعانتیں فراہم کر رہا ہے تاکہ عالمی مارکیٹ میں اس دھات کی قیمتیں کم رکھی جا سکیں۔ دریںاثناء سی بی ایس کے نیوز پروگرام ’’60 منٹس‘‘ میں اوباما نے اعتراف کیا کہ ٹرمپ کو انتقال اقتدار کا یہ مرحلہ غیر معمولی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہو سکتا ہے ٹرمپ کا برجستہ سٹائل صدارت کیلئے بہتر ثابت نہ ہو۔

ای پیپر دی نیشن