نئی دہلی (آن لائن) مودی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تنظیم ’’اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن‘‘ اور پیس ٹی وی پر عائد پابندی کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مودی سرکار سے 17جنوری کو کیس کی تمام تفصیلات طلب کر لیں۔ ’’اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن ‘‘ اور پیس ٹی وی پر گذشتہ سال نومبر میں دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات کے تحت مودی سرکار نے پابندی عائد کر دی تھی جبکہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے اداروں پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔ اسلامک ریسرچ فاونڈیشن نے مودی حکومت کی جانب سے عائد کی گئی پابندی کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’ یواے پی اے‘‘ کے تحت آئی آر ایف پر پابندی کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا، حکومت نے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کے تحت پابندی عائد کر کے ملکی قوانین کی صریح خلاف ورزی کی ہے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تنظیم ’’اسلامک ریسرچ فائونڈیشن‘‘ اور ٹی وی پر پابندی دہلی ہائیکورٹ میں چیلنج
Jan 14, 2017