تعلیمی اداروں کے باہر ٹریفک کے دباؤ سے بخوبی نبردآزما ہونے کیلئے خصوصی اجلاس

Jan 14, 2017

لاہور (سٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت لاہور کے تعلیمی اداروں کے باہر ٹریفک کے دباؤ سے بخوبی نبردآزما ہونے کیلئے چلڈرن لائبریری کمپلیس میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی وزراء سید رضا علی گیلانی اور رانا مشہود احمد خان کے علاوہ ٹریفک پولیس محکمہ تعلیم و اعلی تعلیم ، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں تعلیمی اداروں کے باہر صبح و چھٹی کے اوقات میں ٹریفک رش کی مینجمنٹ کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیاصوبائی وزراء نے ہدایت کی کہ صوبائی دارالحکومت کے سکولز ، کالجز اور جامعات کی ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کو اس طرح ڈیزائن کیا جائے جس سے ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ نہ آنے پائے۔

مزیدخبریں