لاہور (پ ر) ہائر نے ایک مرتبہ پھر الیکٹرانک مارکیٹ کو حیران کرتے ہوئے 26ریفریجریٹرز کی حامل ’’ٹربو سیریز‘‘ متعارف کروائی ہے جس کی وارنٹی دس سال ہے۔ ہائر کے سالانہ برانڈ سیمینار میں اس بات کا اعلان کیا گیا جبکہ ریفریجریٹرز کے علاوہ ہائر نے واشنگ مشین، ائرکنڈیشنرز اور کچن اپلائنسز میں بھی نئے ماڈلز متعارف کروائے ہیں۔ ہائر کی ’’ٹربو سیریز‘‘ جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین ہے جس میں کولنگ کی افادیت برقرار رکھنے کی صلاحیت اور کارکردگی مارکیٹ میں دستیاب دیگر تمام ریفریجٹرز سے کہیں زیادہ ہے۔