لاہور سمیت پنجاب بھر میں بار ایسوسی ایشنز کے انتخابات آج ہونگے

لاہور(اپنے نامہ نگار سے+ نامہ نگاران) لاہور سمیت پنجاب بھر میں بار ایسوسی ایشنز کے انتخابات آج ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج بروز ہفتہ لاہور سیشن کورٹ کی عمارت میں ہونگے۔ صدارت کیلئے تنویر چودھری اور ملک ارشد کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہے۔ نائب صدر کی دو نشستوں کے لئے 6 امیدوار سیدہ تحسین زہرہ کاظمی، ریاض چوہان، عرفان صادق تارڑ، مہر تنویر، مسرت رحمان وڑائچ اور نوید چغتائی میدان میں ہیں۔ ماڈل ٹائون کی نائب صدر کی ایک نشست کیلئے حسام الدین خان بسریا اور میاں نعیم وٹو نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے لیکن الیکشن بورڈ کے چیئرمین نے ان کے درمیان ووٹنگ کرانے کی بجائے دونوں امیدواروں کو 6,6 ماہ کے لئے منصب سنبھالنے کا فیصلہ کر دیا۔ پہلے6 ماہ میاں نعیم وٹو اور دوسرے6 ماہ حسام الدین خان نائب صدر ہونگے۔ سیکرٹری کی 2 نشستوں کے لئے بھی 6 امیدواروں اجمل خان کاکڑ، چودھری ایم ایچ شاہین، رانا کاشف سلیم، فرحان مصطفیٰ جعفری، ملک سہیل مدثر اور ملک فیصل اعوان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ لائبریری سیکرٹری کے لئے سمیع خان اور ملک ممتاز کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہے۔ جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر عالیہ عاطف خان، فنانس سیکرٹری کی نشست پر شاہد علی بھٹی اور آڈیٹر کی نشست پر ثمینہ طفیل ملک بلامقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں اس طرح ایگزیکٹو کمیٹی کے 8امیدواروں کو بلامقابلہ کامیاب قرار دیا جا چکا ہے جن میں اظہر، نیک محمد چودھری، ظفر حسین خان، محسن عارف، انور خان، مظہر محمود بھٹی، ملک عمر مدثر اور میاں واجد علی شامل ہیں۔ لاہور بار کے الیکشن میں 16 ہزار سے زائد رجسٹرڈ وکلا ووٹرز نئی قیادت کے انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...