وادی نیلم +باجوڑ ایجنسی+صوابی(نوائے وقت رپورٹ+نیوز ایجنسیاں) دھنمبر وادی نیلم کے مقام پر کھلونا بم پھٹنے سے 4بچے زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق چاروں بچوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کنٹرول لائن پر کھلونا بم پھٹنے کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔ علاوہ ازیں باجوڑایجنسی میں قبائلی رہنماء ملک عبدالرئوف کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا جس سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق باجوڑایجنسی کے تحصیل مہمند کے علاقہ لرخلوزومیں قبائلی رہنماء ملک عبدالرئوف کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کے نتیجے میں قبائلی رہنماء ملک عبدالرئوف اور لیویز سپاہی عبدالولی معمولی زخمی ہوگئے ہیں ۔دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ طورپر تباہ ہوگئی ہے ۔ علاوہ ازیں صوابی کے علاقہ ملک آباد میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران 100 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 100 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی۔ گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لئے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
وادی نیلم‘ کھلونا بم پھٹنے سے 4 بچے زخمی باجوڑ‘ قبائلی رہنما کی گاڑی پر حملہ
Jan 14, 2017