واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر اوباما کیلئے نائب صدر جوبائیڈن دوست اور بھائی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اوباما نے اپنی الوداعی تقریب میں جوبائیڈن کو اعلیٰ ترین سول اعزاز ’’میڈل آف فریڈم‘‘ سے نوازا۔ اس موقع پر نائب صدر جوبائیڈن آبدیدہ ہوگئے۔ اوباما نے کہا کہ جوبائیڈن میرے دوست اور بھائی ہیں۔ سپر پاور امریکہ کے نائب صدر نے اس موقع پر بتایا کہ میرے بیٹے کو دماغ کا کینسر تھا اور علاج کیلئے میرے پاس پیسے نہیں تھے۔ ایسے وقت میں اوباما نے میرے بیٹے بوبائیڈن کے علاج کا سارا خرچ اٹھایا اور کہا کہ اپنا گھر فروخت نہ کرنا کیونکہ تم کو گھر سے بہت پیار ہے۔ اوباما نے میری مدد کی جسے فراموش نہیں کرسکتا لیکن قدرت نے مہلت نہ دی اور بوبائیڈن انتقال کر گئے لیکن اوباما نے دوستی کا حق ادا کیا۔ کون نہیں جانتا کہ امریکی نائب صدر کتنے طاقتور ہیں لیکن جب ایمانداری سے کام کیا جائے تو اسکے پاس بھی اپنے کینسر کے شکار بیٹے کے علاج کیلئے پیسے نہیں ہوتے۔