ٹرمپ کو سفارت خانے کی منتقلی روکنا ہوگی,دو ریاستی حل کا منصوبہ کٹھائی میں پڑ جائے گا :فلسطینی صدر

فلسطینی صدر محمود عباس نےنو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبر دار کیا ہے کہ اگر امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی نہ روکی گئی تو اسرائیل کے وجود کو تسلیم نہ کرنے پر غور کر سکتے ہیں ۔ ایسا کیا گیا تو اور بھی کئی آپشنز موجود ہیں جن پر عرب ملکوں کے سا تھ بات چیت میں غور کریں گے،جن میں سے ایک اسرائیل کے وجود کو تسلیم نہ کرنا بھی ہے مگر امید ہے کہ بات یہاں تک نہیں پہنچے گی ۔انٹرویو میں محمود عباس نے کہاکہ انھوں نے ٹرمپ کو خط لکھ کر ایسا نہ کرنے کو کہا ہے کیونکہ اس سے دو ریاستی حل کا منصوبہ کٹھائی میں پڑ جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن