کراچی (کلچرل رپورٹر) کراچی میں بے نظیر بھٹو پارک میں کراچی ایٹ فیسٹیول جاری ہے جس میں لاہور ، اسلام آباد ، کوئٹہ ،کے پی کے کی جانب نمائندگی ہے جس میں 100 سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں کھانوںکی مختلف بے شمار ڈشز بھی رکھی گئی ہیں۔ فیسٹیول میں پاکستانی اور اٹالین میکسیکوفوڈز بھی رکھے گئے ہیں۔ اسلام آباد کے ”آسموسہ“ اسٹالز پر مختلف سموسے شامل ہیں جب کہ چاکلیٹ سموسہ بھی رکھا گیا ہے۔ کیلوفورنیا کا پیزا بھی رکھا گیا۔ کراچی ایٹ فوڈ فیسٹیول2018ءکا 12 جنوری کو افتتاح کیا گیا تھا جو آج اتوار14 جنوری تک جاری رہے گا ۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھی فیسٹیول کا دورہ کیاجس میں انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں فوڈ فیسٹیول ایک بڑی تقریب ہے۔ کراچی کے شہری ایک پر امن ماحول میں انجوائے کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات قابل فخر ہے کہ کراچی ایٹ فیسٹیول کو گزشتہ پانچ برسوں کے دوران کافی فروغ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ یہ فیسٹیول شہید بی بی پارک میں منعقد کیا گیا ہے۔
کراچی ایٹ فیسٹیول،100 سے زائد اسٹال، مختلف اقسام کے کھانے
Jan 14, 2018