کراچی (وقائع نگار+ آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بغیر پروٹوکول کے مزار قائد پر حاضری دی۔ کراچی میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے وی آئی پی موومنٹ کے خلاف پہلا عملی اقدام کرکے مثال قائم کر دی۔ انکے دورے کے موقع پر شہر کی تمام سڑکوں پر ٹریفک بدستور رواں دواں رہی۔چیف جسٹس نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ وہ لوگ بڑے بدنصیب ہوتے ہیں جو آزادی کی حفاظت نہیں کرسکتے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی بغیر پروٹوکول مزار قائد پر حاضری
Jan 14, 2018