پی پی فاٹا اصلاحات پر پیچھے نہیں ہٹے گی‘ انضمام کا مؤقف واضح ہے: بلاول

اسلام آباد‘ لاہور (نمائندہ خصوصی+خبرنگار) بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار قبائلی علاقوں تک بڑھانے کے بل کی منظوری پر فاٹا کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خورشید شاہ‘ نوید قمر اور دیگر ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں۔ پیپلزپارٹی فاٹا اصلاحات سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ فاٹا کے عوام کو انکے حقوق دلا کر رہیں گے۔ پی پی پی نے پہلی بار فاٹا میں پارٹی کی بنیاد پر انتخابات کرائے، انضمام پر بھی پیپلزپارٹی کا مؤقف واضح ہے۔

ای پیپر دی نیشن