فاٹا بل کی منظوری ناکافی، انضمام پر حکومت تاخیری حربے استعمال کررہی ہے: عمران

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عمران کی زیرصدارت تحریک انصاف کے کور گروپ کا اجلاس ہوا۔ پی ٹی آئی نے عوامی تحریک کے احتجاج میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان 18کی بجائے 17جنوری کو احتجاج میں شامل ہوں گے۔ علاوہ ازیں جہانگیر ترین نے پیر حمیدالدین سیالوی سے ملاقات پر بریفنگ دی۔ کور گروپ نے فاٹا کے خیبر پی کے میں انضمام پر تحفظات کا اظہار کیا۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت فاٹا انضمام میں تاخیری حربے استعمال کررہی ہے، فاٹا سے متعلق بل کی منظوری ناکافی ہے۔ گروپ نے کہا کہ حکومت نے قبائل کو حقوق نہ دئیے تو مزاحمت ہوگی۔ حدیبیہ کیس کا معاملہ سپریم کورٹ لے جانے کا فیصلہ کیا گیا اور قصور واقعہ کے ملزموں کی عدم گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا۔ عمران خان نے کہا کہ قصور واقعہ کی ذمہ دار پنجاب حکومت اور پولیس ہے۔ سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ داروں کو سزا ملنے تک احتجاج جاری رہیگا۔ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ سے چشم پوشی ممکن نہیں، لوٹی گئی دولت وطن واپس لانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن