جکارتہ (صباح نیوز)فیس بک کی جانب سے ایک سخت گیر گروپ کے پیجز کو، جن میں مبینہ طور پر نفرت کو فروغ دیا جا رہا تھا، بلاک کیے جانے کے خلاف احتجاج کے طور پر انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں گزشتہ روز 200 افراد نے فیس بک کے صدر دفتر کے سامنے ایک ریلی نکالی۔ مسجد سے شروع ہو کر ادارے کے صدر دفتر تک مارچ کیا،۔ایف پی آئی کے ترجمان سلامت معارف نے کہا ہم جاننا چاہیں گے فیس بک نے ہمارے اکاونٹ کیوں بند کیے، جبکہ ان کے اکاونٹ کھلے ہوئے ہیں جو ہمارے رہنمائوں اور اسلام کو برا بھلا کہہ رہے ہیں۔ مسلمانوں پر مظالم بند کرو۔