واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی ریاست ہوائی میں میزائل حملے کے غلط الرٹ پر خوف و ہراس پھیل گیا ، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہوائی کے شہریوں کو موبائل فون پر وارننگ جاری ہوئی کہ ہوائی پر بلیسٹک میزائل حملہ ہونے والا ہے، غلط الرٹ پر گورنر ہوائی نے معذرت کر لی اور کہا کہ طریقہ کار کو بہتر کر رہے ہیں کہ آئندہ ایسی غلطی نہ ہو،پیغام غلطی سے چلا گیا وائٹ ہائو س کے مطابق صدر ٹرمپ کو اس معاملے پر بریفنگ دی گئی۔