کراچی: علینہ قتل کیس کا چالان پیش‘ مقتولہ کی بہن اور اس کا منگیتر مرکزی ملزم قرار

کراچی(صباح نیوز) پولیس نے علینہ قتل کیس کا چالان عدالت میں پیش کردیا ہے جس میں مقتولہ کی بہن علوینہ اور اس کے منگیتر مظہر کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے۔ ہفتہ کوجوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی کی عدالت میں علینہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے کیس کا عبوری چالان عدالت میں پیش کردیا۔ جس میں 4 ملزموں کو نامزد کیا گیا ہے۔ چالان میں مقتولہ کی بہن علوینہ اور اس کے منگیتر مظہر کو مرکزی ملزم جب کہ دو ملزم سگے بھائیوں عباس اور حسن پر بلیک میلنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ چالان میں علینہ کے پڑوسیوں سمیت 16 افراد گواہان کی فہرست میں شامل ہیں۔چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ علوینہ نے اپنی بہن کے گلے پر چھری چلائی جب کہ مظہر نے مقتولہ کے ہاتھ پکڑ رکھے تھے، علوینہ نے پہلے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی، مقتولہ کی بہن علوینہ اور اس کا منگیتر اعترافِ جرم کرچکے ہیں۔ عدالت نے کیس کا چالان منظور کرتے ہوئے سماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...