نیب نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان کے 2اے ای ٹی اوز‘ 3انسپکٹرز کیخلاف ریفرنس دائر کر دیئے

کوئٹہ(بیورو رپورٹ)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان کے2 اے ای ٹی اوز اور تین انسپکٹرز کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائرکردیا گیا۔ نیب بلوچستان نے 2 اے ای ٹی اوز اور3 انسپکٹرز کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا ملزمان نے اختیار ات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو مبینہ طور پر25 ملین روپے کے نقصان پہنچایا۔ نیب کی تحقیقات کے مطابق ملزمان اے ای ٹی او محمد اسحاق انسپکٹرز محمد اکرم، شہزاد، عبدالغفور اورآصف اقبا ل نے نیشنل بینک کی تین شاخوں میں دوران ملازمت گاڑیوں کے ٹیکسز کے چالان کی مد میں جمع کی گئی رقم میں کرپشن کرنے کے مرتکب پائے گئے۔ کیس کا دائرہ مزید بینکوں تک بڑھایا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...