اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر نے کہا ہے کہ اے جی پی کی ذمہ داری سرکاری پیسہ سے چلنے والے اداروں اور تنظیموں کے اکاؤنٹس کا آڈٹ کرنا ہے۔ سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں بھی سرکاری خزانے سے ایک پائی بھی خرچ کی جائے ہم آڈٹ کریں گے۔ تقریب کا اہتمام اے سی سی اے آئی سی ایم اے پی کے تعاون سے کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد اے جی پی کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔ سٹیک ہولڈرز کی احتساب کے بارے میں توقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ محکموں کی صلاحیت میں اضافہ پر توجہ دی جارہی ہے۔ آڈٹ پر تمام عمل کو خود کار بنانے کا منصوبہ بھی تیار ہے۔ اس سے محکمے کی کارکردگی بڑھے گی۔
جہاں سرکاری خزانہ کی ایک پائی بھی خرچ ہوگی ہم آڈٹ کرینگے: آڈیٹر جنرل
Jan 14, 2018