جہلم(نامہ نگار)سسرالیوں نے مبینہ طور پر عورت کو زہر دے کر قتل کر دیا ہے ،22سالہ شگفتہ سے سسرال والے اکثر لڑائی جھگڑا اور تشدد کرتے تھے والد ارشد کا بیان ،تھانہ چوٹالہ پولیس نے والد کی درخواست پرپوسٹمارٹم کے بعدکاروائی شروع کردی ہے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تھانہ چوٹالہ کی حدود میں واقع گائوں کھائی کلیہ کی رہائشی شگفتہ کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم لایا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گئی تو سسرال والوں نے عورت کے والدین کو بغیر اطلاع کیے اور میڈیکل کروائے بغیر گھر لے کر جانا چاہا تو تھانہ چوٹالہ پولیس کو اطلاع کردی گئی پولیس نے پہنچ کر شگفتہ کے و الدین کو اطلاع دی عورت کے والد ارشد محمود نے کہا کہ میری بیٹی کو قتل کیا گیا ہے لہذا پوسٹمارٹم کروایا جائے کیونکہ سسرال والے پہلے بھی تشدد کرتے تھے پولیس نے والد کی درخواست پر قانونی کاروائی شروع کردی ہے ۔
سسرالیوں نے عورت کو زہر دے کر قتل کر دیا،پولیس مصروف تفتیش
Jan 14, 2018