فاٹا بل انضمام کی جانب پہلا قدم تمام جماعتوں کو مبارکباد: نفیسہ شاہ

Jan 14, 2018

لاہور(خبر نگار)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے حزب اختلاف کی جماعتوں کو مبارکباد پیش کی ہے کہ ان کی تحریک کے نتیجے میں قومی اسمبلی سے وہ بل پاس ہوگیا جس کی وجہ سے سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کا اختیار فاٹا تک بڑھادیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک سنگ میل ہے اور فاٹا کے کے پی میں ضم ہونے کی جانب ایک قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کا وژن ذوالفقار علی بھٹو کا تھا اور اگر وہ زندہ رہتے تو فاٹا کی اصلاحات بہت پہلے ہی نافذ ہو چکی ہوتی۔

مزیدخبریں