رائے ونڈ (نامہ نگار) چیئرمین ڈیف اینڈ ڈمب ایسوسی ایشن سید امداد حسین شاہ نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب شہبازشریف پلوں اور سڑکوں پر اربوں روپیہ لگا رہے ہیں مگر ان کو اپنے صوبے کے خصوصی افراد کا کوئی خیال نہیں کہ یہ بھی کسی کی اولاد ہیں اور کوئی ان کی بھی اولاد ہے، خادم اعلیٰ گونگے بہروں کو بھی اپنے عوام سمجھیں۔ انہوں نے گونگے اور بہرے افراد کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرز پر سکیم شروع کرنے اور روزگار دینے کا مطالبہ کیا۔