مائیکرو فنانس کی پذیرائی سے عام آدمی کو پیروں پر کھڑا کیا جا سکتا ہے : دانش ملک`

Jan 14, 2018

لاہور( پ ر)پاکستان اوورسیز کی ممتاز سماجی ، شخصیت دانش ملک نے کہا ہے کہ حکومت مائیکروفنانس شعبہ کی پذیرائی اور حوصلہ افزائی کرے۔عام لوگ اپنے پیروں پرکھڑے ہوں گے توپاکستان یقینا کشکول توڑ دے گا ۔ کسی بھی ملک اورمعاشرے کیلئے بیروزگاری سے بڑی کوئی بیماری نہیں۔ریاست کے پاس آبادی کی نسبت ملازمتیں محدود ہیں ۔بیروزگاری نوجوانوں کوبے راہ روی کی تاریک راہوں پرلے جاتی ہے۔ پاکستان کوفرانس کی طرز پرجدیدریاست بنانے کیلئے مائیکروفنانس کافروغ ناگزیر ہے ۔

مزیدخبریں