لاہور (خصوصی رپورٹر) الدرس سکول سسٹم فار بوائز‘ اقبال روڈ‘ چاہ میراں‘ کے طلباء اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور ارم پبلک سکول‘ مانگا روڈ‘ رائے ونڈ‘ کے طلباء و طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، جوہر ٹائون‘ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے راوی کالج برائے طالبات‘ باغبانپورہ‘ لاہور‘ کالج آف کامرس‘ جی ٹی روڈ‘ نیو مسلم پبلک سکول‘ شاہ کمال روڈ‘ مغلپورہ‘ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ جوڑے موری‘ اندرون شاہ عالمی گیٹ‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جونیئر ماڈل مڈل سکول‘ سوتر منڈی‘ کا وزٹ کیا۔ تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 712 تھی۔