کرپشن کے خلاف عمران خان کی تحریک کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے: پی ٹی آئی

Jan 14, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کور کمیٹی کے رکن و سابق گورنر چوہدری محمد سرور سے سپیکر خیبر پختوانخواہ اسمبلی اسدقیصر کی ملاقات، پاکستان کی سیاسی صورتحال اور پارٹی اموار سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت کی گئی اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف نے ملک میں کرپشن ، ظلم اور ناانصافی کے خلاف جو تحریک شروع کر رکھی ہے وہ کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے ۔عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ 2006 میں این او سی حاصل کرنے والی سوسائٹی 2017 میں کیسے غیر قانونی ہو سکتی ہے؟ اعجاز چوہدری نے کہا کہ زینب کے قاتل گرفتار نہ ہونا، پنجاب حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ سانحہ قصور پر پوری قوم سوگوار میں ہے زینب ہم سب کی بیٹی تھی، ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے کہاہے کہ عوام کورنگ برنگی ٹرینیں اور پل نہیں چاہیے بلکہ سکول، یونیورسٹیاں ، ہسپتال اور صاف پینے کا پانی چاہیے، شہباز شریف نے عوام کا اربوں روپے اجاڑ دیا ہے۔

مزیدخبریں