رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا جمیل احمد منج نے کہا کہ فوج اور عدلیہ کے خلاف بیان بازی کرنے والوں کی ڈوریاں بیرون ممالک سے ہلائی جارہی ہیں، گھبرانے والے نہیںسازشوں کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔ مسلم لیگ ن کو فوج اور عدلیہ پر بھروسہ ہے مگر صرف پانچ ججوں نے کسی خاص ایماء پر ہمارے قائد کیخلاف یکطرفہ فیصلہ کیا ہے، جس کو عوام یکسر مسترد کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائدین نے تحمل بردباری اور مفاہمت کی پالیسی کو ہتھیار بنایا ہے، برداشت سے مسائل حل کریں گے۔