بعض افراد فوج کے نمائندے بن کر جعلی فون کالز کر رہے ہیں:آئی ایس پی آر

Jan 14, 2018 | 18:30

ویب ڈیسک
بعض افراد فوج کے نمائندے بن کر جعلی فون کالز کر رہے ہیں:آئی ایس پی آر
بعض افراد فوج کے نمائندے بن کر جعلی فون کالز کر رہے ہیں:آئی ایس پی آر

 آئی ایس پی آرنے عوامی آگاہی کے لیے پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیاہے عوام کو بعض افراد پاک افواج کے نمائندے بن کر جعلی ٹیلی فون کالز کررہے ہیں ،شہری جعلی لوگوں سے محتاط رہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری پیغام میں کہا گیاہے جعلساز افراد عوام سے مردم شماری کے بہانے سے فون کال کرکے ان کے بینک اکاؤنٹ اور شناختی کارڈ نمبر پوچھ رہے ہیں۔ عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے پاکستان کی مسلح افواج کے نمائندوں کی جانب سے ایسا کوئی ٹیلی فون رابطہ نہیں کیا جارہاہے۔ عوام سے درخواست ہے ایسے جعلسازوں کی ٹیلی فون کالز کو جواب نہ دیں جبکہ مسلح افواج کے نمائندے کے روپ میں کال کرنے والے کے خلاف ہیلپ لائن 1125 اور 1135 پر رپورٹ کریں۔

مزیدخبریں