حکومت نے عام انتخابات سے پہلے پی آئی اے کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنالیا۔ دانیال عزیز نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں بتایا کہ پی آئی اے کو فروخت کرنے کا پلان تیارکرلیا ہے۔ منصوبہ کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔ عام انتخابات سے پہلے پی آئی اے کی فروخت کی کوشش کریں گے۔ امارات اور اتحاد ائر لائن، پی آئی اے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر چکی ہیں۔