لاہور( اپنے نامہ نگار سے) چیئرمین الیکشن بورڈ نے لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا حتمی نتیجہ جاری کردیا ۔چیئرمین الیکشن بورڈ چوہدری عمران مسعود ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری حتمی نتیجہ کے مطابق صدارتی نشست پر حامد خان گروپ کے عاصم چیمہ 2585 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔عاصمہ جہانگیر گروپ سے تعلق رکھنے والے چوہدری اویس احمد قاضی 1830 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ صدارتی نشست کیلئے انتخاب لڑنے والے آزاد امیدوار خواجہ نیئر 565 ووٹ حاصل کر سکے، وہ تیسرے نمبر پر رہے۔اعجاز بسرا 2437 ووٹ لیکر سینئر نائب صدر بن گئے ،پرویز سلہری 1656 ووٹ لیکر نائب صدر منتخب ہوئے۔نائب صدر کینٹ کی نشست پر رانا منظور احمد 2357 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔میاں سخاوت علی 2332 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔نائب صدر ماڈل کی نشست پر سید مجتبیٰ کاظمی 3844 ووٹ لیکر کامیاب ٹھہرے۔چوہدری شبیر خاں 1013 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔جنرل سیکرٹری کی نشست پر ملک مقصود کھوکھر 2525 ووٹ لیکر کامیاب ،ملک عدیل احسان 1572 ووٹ لیکر بطور سیکرٹری کامیاب قرار پائے،جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر ضرغام وحید بٹ 1874 ووٹ لیکر کامیاب ،میاں اسامہ 1211 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ،فنانس سیکرٹری کی نشست پر راجہ نعمان 3422 ووٹ لیکر کامیاب ،نعیمہ مشتاق 1516 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں،لائبریری سیکرٹری کی نشست پر سمیع اللہ خان 3394 ووٹ لیکر کامیاب ،میاں رضا محمود 1575 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،آڈیٹر کی نشست پر مرزا اصغر بیگ 2638 ووٹ لیکر کامیاب،چوہدری عمران رفیق بھنڈارہ 2101 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
لاہور بار الیکشن
لاہور بار کا حتمی نتیجہ، اعجاز بسرا، پرویز سلہری نائب صدر، مقصود کھوکھر، عدیل احسان سیکرٹری بن گئے
Jan 14, 2019