پنگریو،عبدالستارایدھی ٹورنامنٹ سندھ کرکٹ الیون نے جیت لیا

پنگریو( این این آئی)گورنمنٹ ہائرسیکنڈری اسکول پنگریو کے گراؤنڈ پرجاری عبدالستارایدھی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل سندھ کرکٹ الیون پنگریو نے جیت لیا فائنل میچ میں خیرپورگمبوکرکٹ الیون نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اورمقررہ دس اوورزمیں نووکٹ کے نقصان پرچھیاسی رنز بنائے سندھ کرکٹ الیون نے مقررہ ٹارگٹ پانچ اووروں میں حاصل کرلیا جس میں عادل راجپوت کے پندرہ بالوں پرانچاس رنزشامل ہیں عادل راجپوت کی اس شاندار بیٹنگ پرانہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیافائنل میچ کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی پنگریو سٹی کے صدرمحمداسماعیل میرانی نے فاتح کرکٹ ٹیم کے کپتان عبدالباسط کھوسوکوونرٹرافی دینے کے علاوہ فائنل میچ میں چھکے لگانے والے کھلاڑیوں میں فی چھکا ایک سوروپیہ کیش انعام دیاجبکہ سماجی رہنماؤں سیف اللہ آرائیں وفااعجازاحمدمیمن.آفتاب لغاری نے رنراپ ٹرافی اوردیگرانعامات تقسیم کیے فائنل میچ کے ایمپائرفہیم نورسموں.کمنٹیٹرعلی اصغرکمبوہ اوراسکوررکانتیش کمارکوخصوصی ٹرافیاں دی گئیں اس موقع پر کھلاڑیوں نے مطالبہ کیا کہ پنگریو میں کرکٹ اسٹیڈیم تعمیرکرایا جائے تاکہ کھلاڑیوں کوگراؤنڈنہ ہونے کے باعث ہونے والی مشکلات ختم ہوسکیں جس پراسماعیل میرانی نے یہ مطالبہ اعلیٰ قیادت تک پہنچانے اوراسے حل کرنے کی کوشش کی یقین دہانی کرائی اس ٹورنامنٹ میں مختلف شہروں کی آٹھ کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن