انقرہ (اے پی پی)ترکی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت نے شام کی سرحد پر مزید فوج اور اسلحہ کی بھاری کھیپ روانہ کی ہے۔ترک خبر رساں ایجنسی "دمیر اورین" کے مطابق گزشتہ روز ٹرکوں پر ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں لوڈ کرنے کے بعد قافلہ شام کی سرحد سے متصل خطائی صوبے کو روانہ کردیا گیا۔ ترکی کی جانب سے شام کی سرحد پر دوسرے روز بھاری فوجی کمک روانہ کی گئی ہے۔اس سے قبل بھی ترکی نے شام کے شمالی شہر ادلب سے متصل سرحد پر بھاری مقدارمیں اسلحہ اور فوج تعینات کی تھی۔ ادلب کو شامی اپوزیشن کا سب سے بڑا مرکز سمجھا جاتا ہے۔
ترکی نے فوج اور اسلحہ کی تازہ کمک شامی سرحد پر پہنچا دی
Jan 14, 2019