مری(نامہ نگار خصوصی)ریاست مدینہ طرز پر اسلامی فلاحی مملکت بنانے میں نوجوانوں کا کردار ناگزیر ہے ،ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم کا نفاذ ملکی ترقی کیلئے ضروری ہے،مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جدوجہد مستحکم پاکستان کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی،استعماری تفریق کا خاتمہ کرکے دینی وعصری اداروں کے طلبہ کو ایک پلیٹ فارم پر لانا مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا قابل قدر اقدام ہے ان خیالات کا اظہار مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے 18ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ مرکزی پروگرام بعنوان میری پہچان مستحکم پاکستان سیمینار سے علی محمدخان وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور محسن خان عباسی مرکزی ناظم اعلیٰ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان،ملک مظہرجاویدایڈووکیٹ مرکزی امیرشوریٰ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ،مولانا عبدالقیوم حقانی،عبداللہ گل چیئرمین تحریک جوانانِ پاکستان،مدرس حرم کعبہ قاری عبدالمنان،سردارعثمان عتیق راہنما مسلم کانفرنس،حریت راہنما عبدالحمید لون،مرکزی ناظم عمومی مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان رانامحمد ذیشان ، سردارمظہر،اعزاز الحق،ارسلان کیانی ناظم مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن صوبہ پنجاب،اسامہ قریشی ناظم مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع راولپنڈی،بلال ربانی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔