کراچی(پ ر)تحریک جانثاران پاکستان کا عمومی اجلاس پارٹی دفتر واقع ناظم آباد میں ہوا۔ صدارت پارٹی چیئرمین قیصر شفیع اللہ نے کی جبکہ ڈاکٹر انیس الرحمن جنرل سیکریٹری نے چیئرمین کی خصوصی دعوت پر حیدرآباد سے شرکت کی۔ اس اجلاس میں چیف جسٹس ثاقب نثار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قیصر شفیع اللہ نے کہا کہ عدلیہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عوامی مفاد میں دور رس فیصلے کئے گئے جس کی نظیر نہیں ملتی۔ موبائل ٹیکس کا خاتمہ نجی اسکول (مافیا) کو نکیل ڈالنا ڈیم کی تحریک چلانا اور سابقہ و موجودہ طاقتور حکمرانوں کا احتساب کرتے ہوئے جیل بھیجنا پاکستان کیلئے ایک راہ متعین کرنے کے مترادف ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کے فیصلوں نے عوام میں آگاہی و شعور بیدار کیا۔ لوگوں میں پاکستان کے روشن مستقبل کے بارے میں امنگ اور امیدیں پیدا ہوئی۔ لوگ اپنے حقوق کے بارے میں جاننے لگے اور پاکستان کے حوالے سے خود اعتماد پیدا ہوئی۔ نیب کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا نیب نے ریفرنس دائر کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔