مسلمان روسی فائٹر خبیب اور آئرش فائٹر کانر میگریرر میں پھر لفظی جنگ کا آغاز

لاہور (سپورٹس ڈیسک )ایم ایم اے کے مسلمان روسی فائٹر خبیب اور آئرش فائٹر کانر میگریرر میں ایک بار پھر لفظی جنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔آئرش فائٹر کانر میگریرر کی جانب سے خبیب اور ان کے ساتھیوں پر الزام عائد کیا گیا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والی فائٹ کے دوران وہ بار بار ریفری کے پاس جا کر شکایات کرتے رہے۔ کانر نے الزام عائد کیا کہ خبیب اور باکسر پاولی میلگناگی بار بار ریفری کے پاس جاتے اور اسے میرے خلاف بھڑکاتے رہے۔ خبیب نے اپنی فائٹ کے وننگ مومنٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ تم اپنی ساری زندگی اس شرمندگی کے ساتھ گزارو گے۔خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں روس کے خبیب اور آئرلینڈ کے کانر میگریرر کے مابین ایم ایم اے فائٹ ہوئی تھی جو مسلمان فائٹر نے چوتھے راونڈ میں جیت لی تھی۔ یو ایف سی 229 کے نام سے مشہور اس فائٹ کو ایم ایم کی تاریخ کی سب سے بڑی اور مہنگی ترین فائٹ قرار دیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن